میپکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ نائٹ آپریشن

میپکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ نائٹ آپریشن

انڈسٹریل سٹیٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں کارروائیاں ، بھاری جرمانے عائد

ملتان ،رحیم یار خان (خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل اور ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر کی ہدایت پر انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف نائٹ آپریشن کیاگیا۔ ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن اکرام سیال کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں چیکنگ کی ۔ چیکنگ کے دوران غیر قانونی طورپر شفٹ کئے گئے 2تھری فیز اور سنگل فیزمیٹرز پکڑ لئے جن پر بھاری لوڈ استعمال کیاجارہاتھا ۔ ٹیم نے دونوں میٹرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے اور جرمانہ عائد کئے جارہے ہیں ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں جناح سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین رحیم یار خان ڈویژن اقبال بھٹو اور ایس ڈی اوجناح سب ڈویژن کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی چوہڑ بورا، بستی غلام فرید بورا، دری سانگھی اور چک 52پی میں 7افراد کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تار اُتارکر قبضہ میں لے لئے اور ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔ جوائنٹ فورسز نے نادہندگان کے خلاف آپریشن میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات /بقایاجات کی مد میں8لاکھ 82ہزارروپے وصول کئے گئے جبکہ لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے تنصیبات اُتارلئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں