سینماانڈسٹری کی بحالی کیلئے اجلاس سفارشات پیش

سینماانڈسٹری کی بحالی کیلئے اجلاس سفارشات پیش

سینما مالکان کا بجلی کے بھاری بلوں، اضافی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت سینما انڈسٹری کی بحالی اور فعالیت کے حوالے سے اجلاس ہوا،سینما مالکان نے بجلی کے بھاری بلوں، اضافی ٹیکسز اور پیک و آف پیک ریٹس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بجلی کنکشن کو کمرشل سے انڈسٹریل ٹیرف پر منتقل کرنے ، سینما انڈسٹری کیلئے ون ونڈو این او سی سسٹم متعارف کرانے اور فلمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم چوکوں پر ٹیکس فری بل بورڈز دینے کی سفارشات پیش کیں۔ یہ بھی مطالبہ کیا کہ سینما کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ انڈسٹری کو سہارا دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں