وہاڑی97:ڈبلیو بی کارپٹ روڈ مکمل‘ افتتاحی تقریب کا انعقاد

وہاڑی97:ڈبلیو بی کارپٹ روڈ مکمل‘ افتتاحی تقریب کا انعقاد

پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں جائینگے‘ میاں ثاقب خورشید

وہاڑی (خبر نگار نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام ’’سوہنے پنڈ تے سوہنیاں راہواں‘‘ کے تحت 97ڈبلیو بی کا کارپٹ روڈ مکمل ہونے پر ایک پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔تقریب میں علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ترقیاتی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیگر شہروں کی طرح وہاڑی میں بھی ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ 97 ڈبلیو بی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ضلعی صدر سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ (ن) میاں نیر خورشید ایڈووکیٹ تھے ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین اختر نواز بھٹی، انیس احمد نمبردار، حاجی یاسین نمبردار، خالد نور گجر، سابق کونسلر ندیم شیروانی، سینئر صحافی محمد ممتاز، چوہدری بشیر اور رانا شاہد جمیل باؤ بھی موجود تھے ۔ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہمیشہ ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ انشائاللہ اسی طرح جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہاڑی میں 30 سے زائد کارپٹ روڈز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں