عید الاضحی :مویشی منڈیاں سج گئیں‘ قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
جانور عام شہری کی قوت خرید سے باہر، منڈیوں میں عوام کا رش نہ ہونے کے برابر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )عید الاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیا سج گئیں، جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،قربانی کا جانور عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہوگیا، مہنگائی کی وجہ سے منڈیوں میں عوام کا رش نہ ہونے کے برابر۔تفصیل کے مطابق عید الاضحی کی امد کے ساتھ مویشی منڈیاسج گئیں ،خوبصورت اور بھاری جانور منڈیوں میں آنے لگے ، اکثر بیوپاری چھوٹا جانور رات کو سڑکوں پر لا کر فروخت کرنے لگے ،قربانی کے قیمتیں زیادہ ہونے سے عام شہری جانور خریدنے سے قاصر ہیں اور منڈی مویشیوں میں عوام کا رش نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتا ہے ۔بڑا جانور دو لاکھ سے پانچ چھ لاکھ روپے تک جبکہ چھوٹا جانور 50ہزار سے لے کر دو لاکھ روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔مہنگائی کی وجہ سے خریدار پریشان ہو کر رہ گئے۔