توڑ پھوڑ بند، متبادل جگہ فراہم کی جائے : متاثرین کا مطالبہ

 توڑ پھوڑ بند، متبادل جگہ فراہم  کی جائے : متاثرین کا مطالبہ

گگو منڈی (نامہ نگار) بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے محنت مزدوری کر کے اپنے ۔۔۔

اہل خانہ کا پیٹ پالنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ان کے روزگار کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ شہری حلقوں اور متاثرہ دکانداروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے باہمی مشاورت، آگاہی اور انتظامی حکمت عملی کے ذریعے بھی اقدامات کیے جا سکتے ہیں ۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب ریڑھی بانوں کے سامان کی توڑ پھوڑ بند کی جائے اور انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ قانون پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ان کا روزگار بھی محفوظ رہ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں