رشتہ داروں کاخاتون پر تشدد
گگومنڈی(نامہ نگار)شوہرسے صلح نہ کرنے پررشتہ داروں کاخاتون پروحشیانہ تشدد،عابدہ بی بی اپنے خاوندنورمحمدبھٹی سے ناراض ہوکر215ای بی آئی ہوئی تھی۔ ۔۔۔
عابدہ بی بی اپنے خاوندنورمحمدبھٹی سے ناراض ہوکر215ای بی میں آئی ہوئی تھی گزشتہ روزعابدہ بی بی کے رشتہ دار محمدامجدبھٹی،علی گوہراورعامرعلی اس کے گھرآگئے اوراسے اپنے خاوندسے صلح کرکے اس کے گھرجانے پرمجبورکرتے رہے ۔انکارپرملزموں نے ڈنڈوں ،سوٹوں اورچاقو سے تشددکانشانہ بنایا جس سے عابدہ بی بی لہولہان ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کی اطلاع پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔