یومِ عاشورپر پر امن ماحول فراہم کیا:عثمان طاہر،غضنفر علی

یومِ عاشورپر پر امن ماحول فراہم کیا:عثمان طاہر،غضنفر علی

مرکزی جلوس وحساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی کی نگرانی یقینی بنائی گئی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ یومِ عاشورپر عزاداروں کو پر امن ماحول فراہم کیا، مرکزی جلوس وحساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی کی نگرانی یقینی بنائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ چوک قریشی کا دورہ اور دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پر کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پینے کے صاف اور میٹھے پانی کی سبیلوں، روشنی اور دیگر شہری سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسروں کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر امن کمیٹی کے عہدیداران اور لائسنس داران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہاکیا۔امن کمیٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں نے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے اپنے فرائض انجام دئیے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں