ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 1 شخص شدید زخمی

ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 1 شخص شدید زخمی

موٹر سائیکلوں کے تصادم کے بعد کاشف ٹرالر کی ٹکر سے موقع پر چل بسا

لودھراں (سٹی رپورٹر)لودھراں میں ٹریفک کا ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق باربی کیو ہوٹل کے قریب بہاولپور سے لودھراں آنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں دونوں سڑک پر گر گئے ۔ اسی دوران چک نمبر 97 ایم کے رہائشی 16 سالہ کاشف پیچھے سے آنے والے ٹرالر کے نیچے آ گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔حادثے میں 36 سالہ عامر شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی کو علاج کے لیے جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا۔حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں