کمی کے باوجود مٹی کا تیل مہنگے داموں فروخت

 کمی کے باوجود مٹی کا  تیل مہنگے داموں فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے باوجود مختلف علاقوں میں مٹی کا تیل مبینہ طور پر بدستور مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ کم ہونے کے باوجود کئی دکاندار پرانے اور زیادہ نرخ وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ اضافی مالی بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہے ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ مٹی کے تیل کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں کا فوری معائنہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں