دبئی جانیوالے مسافر کی ایئرپورٹ پر طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

دبئی جانیوالے مسافر کی ایئرپورٹ پر طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر) نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر کی ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

جسے فلائٹ سے آف لوڈ کرکے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لودھراں کا رہائشی زاہد عمران دبئی روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا کہ دوران انتظار اس کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ انتظامیہ نے فوری کارروائی کی اور اسے پرواز میں سوار نہ ہونے دیا۔ بعد ازاں ریسکیو عملے کی مدد سے مسافر کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں