موٹروے پولیس نے مضر صحت مرغی کا گوشت تلف کروادیا

موٹروے پولیس نے مضر صحت مرغی کا گوشت تلف کروادیا

جلال پور کے قریب بس سے 375 کلو غیر معیاری گوشت برآمد، ڈرائیور کوجرمانہ

جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) موٹروے پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت، غیر معیاری اور غیر قانونی طریقے سے منتقل کیا جانے والا 375 کلوگرام مرغی کا گوشت برآمد کر لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران گوشت بطور کارگو منتقل کیا جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معائنے کے بعد گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دے دیا۔ فوڈ اتھارٹی نے بس ڈرائیور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ ضبط شدہ گوشت تلف کرنے کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس شہریوں کے محفوظ سفر کے ساتھ ساتھ معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں