10 افراد کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانتیں منظور کرلیں

10 افراد کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانتیں منظور کرلیں

ضمانت بعد از گرفتاری درخواستوں پر پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹس طلب

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 10 افراد کی عبوری ضمانتیں قبل از گرفتاری منظور کرلیں جبکہ ضمانت بعد از گرفتاری کی 25 درخواستوں پر پولیس سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹس طلب کرلی ہیں۔عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی 13 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن میں محمد نثار، مقصود احمد عرف مقصود طفیل، ندیم عباس، محمد عدنان، محمد وقار، فیاض سعید، عمر حیات، محمد عثمان، محمد سرفراز، جعفر، نوید ظفر، محمد ابوبکر صدیق سمیت دیگر افراد شامل تھے ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد 10 درخواست گزاروں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔اسی طرح ضمانت بعد از گرفتاری کی 25 درخواستوں پر سماعت ہوئی، جن میں مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمان شامل تھے ۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو حکم دیا کہ تمام درخواستوں سے متعلق ریکارڈ اور رپورٹس ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائیں۔فاضل عدالت نے حبس بیجا کی متعدد درخواستوں کی بھی سماعت کی، جن میں پٹھانی مائی، شریفن خاتون، آسیہ بی بی، امتیاز احمد فریدی، غلام شبیر اور محمد مظہر سمیت دیگر درخواست گزار شامل تھے ۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ مغوی افراد کو جلد از جلد بازیاب کراکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ ، جبکہ اگر کوئی شخص پولیس حراست میں ہے تو اس کا مکمل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں