مینگو فیسٹیول ، تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں ‘ ڈپٹی کمشنر

مینگو فیسٹیول ، تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں ‘ ڈپٹی کمشنر

معیاری آم، مقامی ثقافت، دستکاری، فوڈ سٹالز اور خاندانی تفریح کو نمایاں کیا جائے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے فیاض پارک اور ماڈل بازار کا دورہ کرکے 11اور 12جولائی کو منعقد ہونے والے مینگو فیسٹیول کی تیاریوں اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے سکیورٹی، صفائی، سٹیج، سٹالز، پارکنگ، لائٹنگ، شجرکاری، تزئین و آرائش اور شہری سہولیات پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین تفریحی اور ثقافتی ماحول میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ضلع کے معیاری آم، مقامی ثقافت، دستکاری، فوڈ سٹالز اور خاندانی تفریح کو نمایاں کیا جائے ۔ انہوں نے ماڈل بازار میں جاری صفائی، رنگ و روغن، گرین بیلٹس اور لائٹنگ کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مینگو فیسٹیول کے دوران ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات، صاف پانی، سکیورٹی اور ہنگامی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بلا رکاوٹ فیسٹیول سے لطف اندوز ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں