خانیوال میں 105 ملین لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، انتظامیہ متحرک

خانیوال میں 105 ملین لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، انتظامیہ متحرک

سوفیصد فنڈز کا اجرا، منصوبوں پر 22فیصد کام مکمل، بارشی پانی ذخیرہ،نکاسی آب، ڈیوائیڈرز پر شجرکاری، خستہ سڑکوں کی تعمیر شامل، معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کمشنر عامر کریم

ملتان ،خانیوال (وقائع نگار خصوصی ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور متعلقہ محکموں کے افسروں کے ہمراہ خانیوال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت، ماڈل ریڑھی بازار اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول برائے متاثرہ سماعت میں 105.66 ملین روپے کی لاگت سے جاری اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش کے منصوبے کا معائنہ کیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے سو فیصد فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ 22 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہیں اعوان چوک پر 7.2 بلین روپے کی لاگت سے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے سٹی پارک کا بھی دورہ کیا، اپ گریڈیشن پلان کا جائزہ لیا۔ عامر کریم خاں نے نو تعمیر شدہ قادر پورراں ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر عامر کریم خاں نے ٹراما سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، طبی آلات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ لی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ قادر پورراں ٹراما سنٹر کا قیام شہریوں کو فوری اور معیاری طبی امداد کی فراہمی کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔ ٹراما سنٹر کے فعال ہونے سے حادثات میں زخمی افراد کو بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں