خاتون سے زیادتی کا الزام ملزم کی ضمانت منظوری کاحکم

خاتون سے زیادتی کا الزام ملزم کی ضمانت منظوری کاحکم

ملتان(کورٹ ر پورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اقبال حسین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔

 عدالت نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بلال حسین کی ضمانت عدم ثبوت کی بنا پر منظور کرنے کا حکم دیا ۔ خاتون کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حسن سلیم کی عبوری ضمانت پراسیکیوشن کی جانب سے مخالفت نہ کرنے کی بنا پر منظور کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں