سکولوں کو سیس ایپ پر مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

 سکولوں کو سیس ایپ پر مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

طلبہ ،اساتذہ، بجٹ ،انتظامی امور کا درست ،مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو سکول انفارمیشن سسٹم (سیس) ایپ پر طلبہ، اساتذہ، بجٹ اور دیگر انتظامی امور کا درست، مکمل اور تازہ ترین ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔محکمہ کی جانب سے جاری احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ سیس ایپ پر ریکارڈ کی باقاعدہ اپ ڈیٹ ہر سکول کے لئے لازمی ہوگی، جبکہ غلط، نامکمل یا پرانا ڈیٹا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سکولوں کے ریکارڈ میں شفافیت، مؤثر مانیٹرنگ اور بہتر تعلیمی منصوبہ بندی کے لئے ڈیٹا اپ ڈیٹ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر مطلوبہ معلومات اپ لوڈ کرنے میں تاخیر، غفلت یا کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں