نشترہسپتال میں ڈینگی کے 4مصدقہ مریض زیرعلاج
ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کی 18 جولائی 2026 کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے چار تصدیق شدہ مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔۔۔
، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 40مریض ایمرجنسی میں رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے لئے مختص 74 بستروں میں سے چار زیر استعمال جبکہ 70 خالی ہیں۔ خسرہ آئسولیشن وارڈ میں دو مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، جبکہ منکی پاکس وارڈ میں تین تصدیق شدہ مریض داخل ہیں۔کووڈ-19 کے لیے مختص 32 بستروں پر کوئی مریض زیر علاج نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments