نکاسی آب کا راستہ بند، پانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ

نکاسی آب کا راستہ بند، پانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ

چھاؤنی کی حفاظتی دیوار کیساتھ مٹی ڈال کر زمین بلند کرنے پر شہری سراپا احتجاج

میلسی (نمائندہ دنیا)چھاؤنی کی حفاظتی دیوار کے ساتھ آبادی میں مبینہ طور پر مٹی ڈال کر نکاسی آب کا راستہ بند کرنے کے خلاف شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سمیت متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔محلہ قریشیاں والی گلی، بالمقابل اللہ رکھا کالونی، وہاڑی روڈ کے رہائشی افتخار احمد، مہر محمد ندیم، مہر محمد ذیشان اور عبد القدوس نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ آبادی فوجی چھاؤنی کی حفاظتی دیوار کے ساتھ واقع ہے ۔ چند افراد نے دیوار سے متصل جگہ پر موجود سولنگ اکھاڑ کر مٹی ڈال دی، جس سے زمین کی سطح تقریباً دو فٹ بلند ہوگئی ہے ۔درخواست گزاروں کے مطابق مٹی ڈالنے سے بارش کے پانی کی نکاسی کا پہلے سے موجود راستہ بھی بند ہوگیا ہے ۔ موجودہ بارشوں کے موسم میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ کے گھروں میں پانی داخل ہونے اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے کہا کہ معاملہ نکاسی آب کے ساتھ حساس تنصیبات کی حفاظتی دیوار سے بھی متعلق ہے ، اس لیے فوری توجہ ضروری ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موقع کا معائنہ کرکے نکاسی آب کا راستہ بحال اور زمین کی سطح بلند کرنے کا عمل روکا جائے تاکہ شہریوں اور متعلقہ تنصیبات کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...