ٹرالر الٹنے سے کارڈرائیور جاں بحق، موٹرسائیکل سوار زخمی
حادثے میں زخمی ہونے والا 55سالہ سعید تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نگانہ چوک پر ٹریفک حادثے میں 40سالہ شخص جاں بحق جبکہ 55سالہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 22ویلر ٹرالر سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مہران کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں کار سوار اور موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے ۔حادثے میں کار سوار فہیم شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 55سالہ سعید زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے حادثے کے حوالے سے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments