ڈی پی او کی 95 سالہ بزرگ سے ملاقات، مالی معاونت کردی
ابا فتح محمد نے قیام پاکستان کے تاریخی لمحات یاد کیے ، ڈی پی او کا اظہارِ احترام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد سے ان کے دفتر میں 95 سالہ بزرگ بابا فتح محمد نے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے بابا فتح محمد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں 25 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ بابا فتح محمد قیام پاکستان کے تاریخی لمحات کے چشم دید گواہ ہیں اور انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس موقع پر بابا فتح محمد نے ڈی پی او محمد عابد کی جانب سے عزت افزائی اور مالی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments