زکریا یونیورسٹی میں نیوٹریشن کلینک، ریسرچ سنٹر قائم کرنیکی منظوری

 زکریا یونیورسٹی میں  نیوٹریشن کلینک، ریسرچ سنٹر قائم کرنیکی منظوری

میڈیکل سنٹر میں کمروں کو مشترکہ استعمال کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا،طلبہ کی صحت، غذائی رہنمائی، تحقیق ، ویلبیئنگ ریسرچ سنٹر کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ ملے گا

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں طلبہ کی صحت، غذائی رہنمائی اور تحقیق کے فروغ کے لئے اہم اقدام، نیوٹریشن کلینک اور ویلبیئنگ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے چیئرمین شعبہ ہیومن نیوٹریشن کی سفارش اور ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کی توثیق پر یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں نیوٹریشن کلینک اور ویلبیئنگ ریسرچ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے یونیورسٹی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نیوٹریشن کلینک کے لئے میڈیکل سنٹر میں دستیاب کمروں کو مشترکہ استعمال کی بنیاد پر مختص کیا جائے گا۔ کلینک اپنی عملی ضروریات کے مطابق ان کمروں کو استعمال کرے گا جبکہ میڈیکل سنٹر انتظامیہ کو بھی رسائی حاصل رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں میڈیکل سنٹر انتظامیہ ان کمروں کو دیگر طبی یا انتظامی امور کے لئے بھی استعمال کر سکے گی، تاہم اس حوالے سے کلینک کے انچارج کو پیشگی اطلاع دینا ضروری ہوگا نیوٹریشن کلینک کو اپنے استعمال کے دوران کمروں کی دیکھ بھال، صفائی اور طبی آلات کی محفوظ تحویل کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس انتظام کا مقصد دستیاب جگہ کا مؤثر استعمال یقینی بناتے ہوئے طلبہ اور یونیورسٹی کمیونٹی کے لئے نئی غذائی و صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ۔نیوٹریشن کلینک کے قیام سے طلبہ کو غذائی رہنمائی اور صحت سے متعلق خدمات میسر آنے کے ساتھ ساتھ ہیومن نیوٹریشن کے شعبے میں تحقیق اور عملی تربیت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ ویلبیئنگ ریسرچ سنٹر کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی، غذائیت اور مجموعی فلاح و بہبود سے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...