کالج اساتذہ کی عارضی بھرتی ، کنٹریکٹ توسیع کا نیا طریقہ کار نافذ

کالج اساتذہ کی عارضی بھرتی ، کنٹریکٹ توسیع کا نیا طریقہ کار نافذ

کالج اساتذہ کی عارضی بھرتی ، کنٹریکٹ توسیع کا نیا طریقہ کار نافذ اچھی کارکردگی والے اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی اور کنٹریکٹ میں توسیع کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت اچھی کارکردگی دکھانے والے عارضی اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا، بلکہ ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی جائے گی۔ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کی ذمہ داری متعلقہ کالجز کے سربراہان کو سونپی گئی ہے ، جو باقاعدہ جائزے کے بعد اپنی سفارشات پیش کریں گے ۔حکام کے مطابق عارضی اساتذہ کی کارکردگی پانچ مختلف پیمانوں پر پرکھی جائے گی، جن میں طلبہ کے تعلیمی نتائج، تدریسی صلاحیت، حاضری، نظم و ضبط اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں۔ بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو برقرار رکھا جائے گا، جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی جگہ نئے امیدوار بھرتی کیے جائیں گے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق اساتذہ کی کارکردگی کا ریکارڈ اور متعلقہ ڈیٹا مرکزی سطح پر بھی محفوظ کیا جائے گا تاکہ کنٹریکٹ میں توسیع کا عمل شفاف اور کارکردگی سے مشروط بنایا جاسکے ۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ اس وقت صوبے کے مختلف کالجز میں تقریباً 8 ہزار عارضی اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت قابل اور محنتی اساتذہ کو تدریسی خدمات جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...