شہید لانس نائیک آفتاب کی نماز جنازہ، ڈپٹی کمشنر کی شرکت

شہید لانس نائیک آفتاب کی نماز جنازہ، ڈپٹی کمشنر کی شرکت

پاک فوج کے اعلیٰ افسروں، سول انتظامیہ، پولیس و شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے چوک قریشی میں شہید لانس نائیک آفتاب کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ لانس نائیک آفتاب نے کوئٹہ، بلوچستان میں وطن عزیز کے دفاع کے دوران جام شہادت نوش کیا۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسروں، سول انتظامیہ، پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...