جلالپور میں بیف کی قیمت 1300 روپے کلو تک پہنچ گئی

جلالپور میں بیف کی قیمت  1300 روپے کلو تک پہنچ گئی

جلال پور پیروالا (نامہ نگار)جلال پور میں بیف کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، قصابوں نے قیمت بڑھا کر 1300 روپے فی کلو مقرر کردی۔ ۔۔۔

مسلسل مہنگائی کے باعث گوشت عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے بیف گوشت خریدنا مشکل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی قیمت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...