مہنگائی نے حکومتی کامیابیوں پر پانی پھیر دیا، نوابزادہ افتخار
کسان بجلی کے بھاری بلوں ، مہنگی کھاد سے پریشان، حکومت ریلیف دینے میں ناکام
مونڈکا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی نوابزادہ گروپ کے امیدوار حلقہ پی پی 271 میاں نوید اصغر مکول کی نشاندہی پر موضع بیٹ راولی میں میٹل روڈ کی تعمیر کے آغاز پر ریلی اور جلسہ کا انعقاد۔ ریلی پل بنگلہ شاہجمال سے شروع ہو کر بیٹ راولی پہنچی، جہاں نوابزادہ افتخار احمد خان، میاں نوید اصغر مکول اور امجد خان میرانی کی قیادت میں شرکا کا استقبال کیا گیا۔ بعدازاں فیتہ کاٹ کر سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں واضح فرق ہے ، جس سے وسیب کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں۔
،کسان مہنگی کھاد، بجلی کے بلوں اور بڑھتے اخراجات کے باعث مشکلات میں ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب میں ڈی اے پی اور یوریا کی قیمتیں عام کسان کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ نوابزادہ افتخار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مسلم لیگ ن سے اتحاد کیا، تاہم عوامی مسائل پر تنقید جاری رہے گی۔میاں نوید اصغر مکول نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور وہ علاقے کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments