کالی پل پر ٹریفک مسائل کا جائزہ، تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت
عوامی سہولتوں کیلئے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے ، ڈی سی کوٹ ادو کا دورہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ڈی پی او منصور قمر کے ہمراہ کالی پل اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانی، ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں علاقے میں ٹریفک کی صورتحال اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ کالی پل اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی غیر ضروری رکاوٹیں دور کرنے اور سڑکوں و راستوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بلال سلیم نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ مزید مؤثر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موقع کی صورتحال کے مطابق ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہری مسائل کے حل کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments