سب انسپکٹر 20 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
امیر حیدر نے میڈیکل کرانے کے عوض رشوت طلب کی، نشان زدہ کرنسی برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)سرکل افسر اینٹی کرپشن لودھراں علی حسن اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ قریشی والا لودھراں کے سب انسپکٹر امیر حیدر کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم ، سائل محمد حیات ولد اللہ وسایا سے ہسپتال سے میڈیکل کرانے کے عوض 20 ہزار روپے رشوت وصول کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی بھی برآمد کرلی گئی، جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سائل سے قبل ازیں تھانہ یٰسین کے منشی نے مقدمہ درج کرنے کے عوض 15 ہزار روپے وصول کئے تھے ، جبکہ سب انسپکٹر امیر حیدر نے میڈیکل کرانے کیلئے 20 ہزار روپے طلب کرکے وصول کئے ۔اینٹی کرپشن حکام نے دونوں ملزموں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments