سی ای او ایجوکیشن نزہت پروین کی خدمات کا اعتراف، شیلڈ پیش

 سی ای او ایجوکیشن نزہت پروین کی خدمات کا اعتراف، شیلڈ پیش

ضلع کی ترقی میں معیاری تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے :ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مظفرگڑھ نزہت پروین کے تبادلے کے موقع پر ان کی بہترین اور قابلِ تحسین خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے محکمہ تعلیم میں نمایاں خدمات اور شاندار کارکردگی پر انہیں حسنِ کارکردگی شیلڈ پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نزہت پروین نے دورانِ تعیناتی محکمہ تعلیم کی بہتری، معیارِ تعلیم بلند کرنے ، تعلیمی اداروں کے انتظامی امور میں بہتری اور طلبہ کے بہترین تعلیمی نتائج کے حصول کے لیے بھرپور محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان کی خدمات ضلع مظفرگڑھ کے تعلیمی شعبے کے لیے قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع کی ترقی میں معیاری تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کی محنت قابلِ ستائش ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سروسز یوسف چھینہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ملک ذکی ریحان لنگڑیال، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور دیگر شرکاء نے نزہت پروین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...