سیرت النبی ؐ سے دوری کے سبب امت مشکلات کاشکار، غلام مصطفی
ملتان( کرائم رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ وحدت اور ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیﷺاور امام جعفر صادق ؒ کے موقع پرملتان ٹی ہاؤس میں خاتم النبیینؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مختلف مسالک کے جید علما و مشائخ شریک ہوئے ۔
کانفرنس کی صدارت قاضی نادر حسین علوی نے کی کانفرنس سے علامہ غلام مصطفی انصاری، خاور حسنین بھٹہ، سید اسد عباس شاہ، مخدوم حسن رضا مشہدی، سلیم عباس صدیقی، حاجی شاہد عباس صدیقی، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، حاجی مظہر جاوید سیال نے خطاب کیا مقررین نے سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آج مسلمان جن مشکلات کا شکار ہیں وہ آپ ﷺ کی سیرت سے دوری کا نتیجہ ہے ، ا نہوں نے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے ، اس وطن عزیز سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ جبکہ آپ ﷺ اور آپ کی آل پاک سے محبت کامل ایمان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments