میاں چنوں ، تشدد کی پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل
متعلقہ افراد کا قانونی کارروائی مکمل ہونے کا دعویٰ، نئے انداز میں پیش نہ کرنیکی اپیل
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)تین سال قبل بچے پر چوری کے الزام میں مبینہ تشدد کے واقعے کی پرانی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ متعلقہ افراد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعے کا مکمل پس منظر اور موجودہ قانونی صورتحال عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ معاملہ قانونی کارروائی کے مختلف مراحل سے گزرا،مقدمے کی عدالت میں مکمل پیروی کی گئی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی گ، متعلقہ خاندان کے ساتھ بیٹھک بھی ہوئی اور باہمی طور پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سوشل میڈیا پرپرانے واقعات کی ویڈیوز دوبارہ شیئر کرتے وقت ان کے پس منظر، قانونی کارروائی اور موجودہ صورتحال کی تصدیق ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments