میاں چنوں میں گرلز ہائی سکول کے سامنے گندا پانی جمع
سیوریج نظام ناکارہ ، تعفن پھیلنے لگا، والدین ، شہریوں کا نکاسی آب کا مطالبہ
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 125 جھنڈے والی کے مرکزی گیٹ کے سامنے عرصہ دراز سے گندا پانی جمع ہونے کے باعث طالبات، والدین اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سیوریج نظام کی ناقص صورتحال کے باعث سکول کے باہر گندے پانی کا جوہڑ بن گیا ہے ، جس سے طالبات اور شہریوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق مسلسل گندا پانی کھڑا رہنے سے تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مچھروں اور دیگر جراثیم کی افزائش سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments