مظفرگڑھ :مسافر گاڑیوں کی بندش کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
گاڑیاں 3 روز سے بند، ٹرانسپورٹرز نے گھروں میں فاقوں کی نوبت، نوٹس کا مطالبہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) مسافر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز اللہ بخش، فیضان، مختار احمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ سیکرٹری آر ٹی اے نے تین روز قبل شہر کے مختلف علاقوں سے ان کی گاڑیاں پکڑ لی تھیں، تاہم معافی نامے جمع کرانے کے باوجود گاڑیاں واپس نہیں کی جا رہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ تین روز سے گاڑیاں بند ہونے کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی گاڑیاں فوری واپس کی جائیں۔ دوسری جانب ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اسٹینڈز قائم کرنے اور چوک چوراہوں سے سواریاں اٹھا کر روڈ بلاک کرنے پر مسافر گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments