شوہر اور بیٹے کے نہ تشدد سے 70 سالہ خاتون زخمی
گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں 173۔ای بی میں شوہر اور بیٹے کے مبینہ تشدد سے 70 سالہ خاتون شمیم بی بی لہولہان ہوگئی اور اس کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق وہ گھر میں موجود تھی کہ اس کے شوہر حافظ لیاقت اور بیٹے طاہر ندیم نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شمیم بی بی کا کہنا ہے کہ شوہر اور بیٹا اسے گھر سے نکالنا چاہتے ہیں۔ متاثرہ خاتون انصاف اور تحفظ کی درخواست لے کر تھانہ گگومنڈی پہنچ گئی اور ڈی پی او وہاڑی سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments