کوٹ ادو :بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، 2 مزدور جاں بحق

کوٹ ادو :بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، 2 مزدور جاں بحق

سنانواں کے قریب حادثہ، غلام شبیر ،مشتاق شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سنانواں کے قریب فاطمہ شوگر ملز، قصبہ گجرات روڈ پر تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ روز صبح سویرے پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے سنانواں ریسکیو اسٹیشن سے ایک ایمبولینس اور ایک موٹر بائیک ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کی، جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار بس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 48 سالہ غلام شبیر ولد اللہ ڈیوایا اور 50 سالہ مشتاق شاہ ولد غلام اکبر شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ دونوں افراد کا تعلق بستی جہاں خان، نزد سنانواں، کوٹ ادو سے بتایا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...