مویشیوں کی صحت، صفائی اور بروقت ویکسی نیشن پر زور
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ویٹرنری ڈاکٹر عبداللہ صدیقی نے کہا ہے کہ مویشیوں اور گھریلو جانوروں کی صحت اور۔۔۔
بہتر نگہداشت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جانوروں کو صاف ستھرا ماحول، متوازن خوراک اور پینے کے لیے صاف پانی فراہم کیا جائے تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بروقت ویکسینیشن اور باقاعدگی سے طبی معائنہ ضروری ہے ۔ بیمار جانور کو صحت مند جانوروں سے الگ رکھا جائے۔ اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے ۔ جانوروں کے رہنے کی جگہ صاف اور جراثیم سے پاک رکھنے کے ساتھ خوراک کو آلودگی سے محفوظ بنایا جائے ۔ڈاکٹر عبداللہ صدیقی نے کہا کہ جانوروں کے علاج کے لیے غیر ضروری ادویات یا گھریلو ٹوٹکوں سے گریز کیا جائے ، کیونکہ غلط دوا یا مقدار نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ مویشی پال افراد احتیاطی تدابیر اختیار کرکے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ انسانی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات سے بھی بچا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments