کم عمر طالبہ اور شادی شدہ خاتون اغوا، مقدمات درج

کم عمر طالبہ اور شادی شدہ  خاتون اغوا، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محمود کوٹ اور سنانواں کے علاقوں میں کم عمر طالبہ اور شادی شدہ خاتون کے مبینہ اغوا کے دو واقعات پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

محمود کوٹ کے موضع علورڈ کے رہائشی محمد سلیمان نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی 15 سالہ ہمشیرہ صنم زہرہ ٹی سی ایف سکول میں نویں جماعت کی طالبہ ہے ، جو 10 ستمبر کو سکول گئی، تاہم چھٹی کے بعد گھر واپس نہ پہنچی۔ مدعی نے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے اسے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔دوسرے واقعہ میں سنانواں کے موضع ٹھٹھی حمزہ کے عبدالرحمن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم محمد یوسف ولد حاجی محمد اور دو نامعلوم افراد نے اس کی 23 سالہ بیوی ثناء فاروق کو مبینہ طور پر زبردستی اغوا کرلیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...