سرکل بوریوالا میں چوری ڈکیتی کی 16 وارداتیں، شہری پریشان

سرکل بوریوالا میں چوری ڈکیتی کی 16 وارداتیں، شہری پریشان

ٹرانسفارمرز، مویشی، موٹرسائیکلیں، نقدی اور طلائی زیورات چوری، کارروائی کا مطالبہ

گگو منڈی (نامہ نگار)سرکل بورے والا میں چوری اور ڈکیتی کی 16 وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ وارداتوں کے دوران چور اور ڈاکو بجلی کے ٹرانسفارمرز، مویشی، موٹرسائیکلیں، نقدی، سامان اور خواتین کے طلائی زیورات لے گئے ۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکل بورے والا میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں میں مبینہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں گھروں، دکانوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ چوری اور ڈکیتی کی 16 وارداتوں میں بجلی کے 3 ٹرانسفارمرز چوری کر لیے گئے ، جبکہ ایک سرکاری سکول سے پنکھے ، 2 بکرے اور 2 موٹرسائیکلیں بھی چوری ہوئیں۔ دو دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے جائی گئی، جبکہ 3 خواتین کے کانوں سے طلائی بالیاں بھی نوچ لی گئیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر مبینہ طور پر مختلف مقامات پر وارداتیں کرکے آسانی سے فرار ہوجاتے ہیں، جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ سرکل بورے والا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نظر نہیں آرہے ۔علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکل بورے والا میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ، گشت کا نظام مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...