آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ضروری

 آبادی میں اضافہ روکنے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ضروری

علماء ، سوشل انفلونسرزماں بچے کی صحت، منصوبہ بندی سے آگاہ کریں، علی رضان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر سید علی رضا نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی پر قابو پانے اور ماں و بچے کی صحت کے تحفظ کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس مقصد کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ علماء کرام و سوشل انفلونسرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر غفران چوپڑا، اکاؤنٹ سپروائزر ارشاد قریشی، غلام فرید صابری سمیت علماء کرام اور سوشل انفلونسرز موجود تھے ۔ ڈاکٹر سید علی رضا نے کہا کہ علماء کرام، سوشل انفلونسرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر بااثر شخصیات عوام تک درست معلومات پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطابات جبکہ سوشل انفلونسرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی، ذمہ دارانہ خاندانی نظام اور ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے مثبت شعور اجاگر کریں۔ بروقت آگاہی اور درست معلومات سے بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے ساتھ ماؤں اور بچوں کی صحت بہتر بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔ صحت مند ماں، صحت مند بچہ اور باشعور خاندان مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...