مزدا گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی، ڈرائیور زخمی

مزدا گاڑی کھڑے ٹرک  سے ٹکراگئی، ڈرائیور زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)وہاڑی روڈ بابر چوک پر غلط پارک کیے گئے ٹرک سے تیز رفتار مزدہ گاڑی ٹکرا نے سے 40 سالہ ڈرائیور اشفاق شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تصادم کے باعث ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا تھا جسے ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے باہر نکالا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈرائیور کی دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ سر پر بھی زخم آئے ۔جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات اور ٹرک کی غلط پارکنگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...