غلہ منڈی :کرایہ نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے غلہ منڈی میں کرایہ نادہندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 114 دکانیں سربمہر کر دیں۔
کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی مکرم سلطان نے کی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی غلہ منڈی کے 114کرایہ نادہندگان کے خلاف عمل میں لائی گئی، جن کے ذمہ مجموعی طور پر 10 کروڑ 19لاکھ 21ہزار 862 روپے کے سرکاری واجبات بقایا ہیں۔ نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی اور ریکوری کیلئے حتمی الٹی میٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سلیم نے کہا کہ سرکاری واجبات کی بروقت وصولی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور نادہندگان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری خزانے کے واجبات کی وصولی کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں بقایاجات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متعلقہ افسروں کو ریکوری کا عمل مزید تیز کرنے اور نادہندگان سے واجبات کی ہر صورت وصولی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments