بجلی کا پول گرنے سے 15سالہ طالبعلم زخمی
جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) بہادر پور کے محلہ خواجگان میں بجلی کا پول گرنے سے 15 سالہ سکول طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔۔۔
جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب علاقے میں جگہ جگہ جھولتی ہوئی 11 ہزار کے وی کی بجلی کی تاریں بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، جس پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments