آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی 2افراد نشتر ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر ) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچے سمیت دو افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کے رہائشی سجاد نے بتایا کہ میرا بیٹاوقاص گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک آوارہ کتا حملہ آور ہوا جس نے سر پر کاٹ کر شدید زخمی کردیا ۔زخمی کو علاج معالجہ اور ویکسینیشن کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اسی جگہ کے رہائشی 20 سالہ حسنین افضل گھر جارہا تھا کہ تونسہ پلی کے قریب آوارہ کتے نے ہاتھ پر کاٹ لیا جس کے ہاتھ سے خون بہنے لگا اور ویکسینیشن کے لئے نشتر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments