شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہمی کا ہدف،محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم

شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہمی کا ہدف،محتسب پنجاب کی عوامی آگاہی مہم

شہری سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل، معاملات کی پیروی ،شکایات درج کرانے کے طریقہ پر بریفنگ

ملتان(لیڈی رپورٹر) محتسب پنجاب، ریجنل آفس ملتان کے زیرِ اہتمام تحصیل دفتر جلالپور پیر والا میں عوامی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل، شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔مہم کے دوران ایڈوائزر محتسب پنجاب ملتان محمود جاوید بھٹی، ایڈوائزر محتسب پنجاب ملتان ٹو وقار حسین اور اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ معاذ حسن بختیار سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کو محتسب پنجاب کی خدمات، شہریوں کے حقوق اور شکایات کے ازالے کے لئے دستیاب طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔عوامی آگاہی مہم کے دوران شہریوں نے سرکاری محکموں سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جن کا متعلقہ افسروں نے جائزہ لیا۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ شہریوں کو اپنے معاملات کی پیروی اور شکایات درج کرانے کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ایڈوائزر محتسب پنجاب ملتان محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے حل کے لئے مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محتسب پنجاب شہریوں کی شکایات کے بروقت اور مؤثر ازالے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ عوام کو سرکاری اداروں سے متعلق مسائل کے حل میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...