فضل الرحمٰن کی کردار کشی افسوسناک ، نوابزادہ افتخار احمد
مونڈکا (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی افسوسناک اور سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے ۔
حافظ محمد حسنین بھٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی قابلِ احترام، مدبر اور قدآور سیاسی و مذہبی شخصیت ہیں۔ انہوں نے آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی افسوسناک ہے ۔ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی اور کسی کی کردار کشی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے ، کیونکہ اس سے سیاسی ماحول متاثر ہوتا ہے ۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے مسلم لیگ (ن) کے طرزِ سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں تعاون طلب کیا جاتا ہے ، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد رویے بدل جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت، اصولی مؤقف اور قومی خدمات کا اعتراف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کیا جانا چاہیے ۔ سیاسی رہنماؤں کو باہمی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments