پولیس پارٹی پر فائرنگ 4ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور اپنے ساتھیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ۔۔
بی زیڈ پولیس کو سب انسپکٹر حاجی محمد نے بتایا کہ گلشن بشیر کالونی میں مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے پولیس نے ملزموں کا پیچھا کیا کچھ دور پہنچے تو دو ملزم زخمی پائے گئے جو اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments