مسائل کا حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیح، لیاقت گیلانی
سیوریج، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں، اے ڈی سی
لودھراں (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز لودھراں لیاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی اور سیوریج و صفائی کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت علی گیلانی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ اس سلسلے میں سیوریج نظام کی بہتری، صفائی ستھرائی اور شہری ترقی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments