بوریوالاجامعة اسلامیہ سلفیہ کے زیر اہتمام اہلحدیث کانفرنس

بوریوالاجامعة اسلامیہ سلفیہ کے زیر اہتمام اہلحدیث کانفرنس

مدارس امن و سلامتی کے داعی اور اسلام کے قلعے ہیں، علامہ عبدالرشید حجازی

بورے والا (سٹی رپورٹر) جامعة اسلامیہ سلفیہ ڈلن بنگلہ بورے والا کے زیر اہتمام 24ویں سالانہ عظیم الشان اہل حدیث کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں نامور علمائے کرام، دینی شخصیات اور جماعتی ذمہ داران نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض مولانا محمد بلال ثاقب ضلعی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث وہاڑی و مدیر جامعة اسلامیہ سلفیہ نے انجام دیے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ دینی مدارس امن و سلامتی کے داعی اور اسلام کے قلعے ہیں۔ مدارس سے وابستہ افراد محب وطن ہیں اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ معاشرتی اصلاح میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...