نشتر ایمرجنسی کی خستہ حالی کا نوٹس، انتظامیہ متحرک

نشتر ایمرجنسی کی خستہ حالی کا نوٹس، انتظامیہ متحرک

واش رومزمیں صابن،ہینڈ واش دستیاب نہیں، گندے میٹس،ٹوٹی کرسیاں ،کھڑکیوں پر جمی گردسے صحت مند ماحول فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی،مریض بے حال کمشنر کا اچانک دورہ،ہسپتالوں کیلئے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر پورا اترنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں،صفائی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،عامر کریم خان

ملتان (وقائع نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے رات گئے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، سرائے ، ریڈیالوجی اور گائنی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صبح سے اب تک 1400 سے زائد مریض ایمرجنسی میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایمرجنسی میں مریضوں کے رش کے پیش نظر سہولیات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنر نے ایمرجنسی کے واش رومز میں صابن اور ہینڈ واش کی عدم دستیابی، گندے میٹس، ٹوٹی ہوئی کرسیاں اور کھڑکیوں کی جالیوں پر گردوغبار کا نوٹس لیتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی۔

انہوں نے وارڈز اور راہداریوں میں مزید کوڑا دان رکھنے اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کا حکم دیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ہسپتالوں کی بہتری کے لئے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر پورا اترنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مقررہ KPIs سے مکمل آگاہ کیا جائے۔کمشنر نے سرائے کے اوقات کار شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک محدود رکھنے کی بجائے مریضوں کے تیمارداروں کی سہولت کے لئے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کی۔ عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کا جناح پارک کا دورہ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن بھی موجود تھے ۔

کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر کو پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان نے منصوبوں کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کر دیئے ۔ عامر کریم خاں نے شہر کے داخلی راستوں کو مزید خوبصورت، صاف ستھرا اور معیاری انفراسٹرکچر کا حامل بنانے کے لئے شیر شاہ انٹرچینج سے اولڈ شجاع آباد فلائی اوور تک مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریباً 24 کلومیٹر طویل روٹ پر صفائی، بیوٹیفکیشن اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...