طالبات سے چھیڑخانی سے روکنے پر طالب علم پر مبینہ تشدد
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) طالبات سے مبینہ چھیڑخانی کرنے سے منع کرنے کی رنجش پر فارمیسی میں کام کرنے والے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیل کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے رہائشی زین چوہدری نے تھانہ سٹی بورے والا میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ طالب علم ہے اور فارغ اوقات میں اپنے والد کے ہمراہ فارمیسی پر کام کرتا ہے ۔ چند روز قبل ملزمان نے فارمیسی کے باہر موجود طالبات سے مبینہ چھیڑخانی کی، جس پر اس نے انہیں منع کیا۔ اسی رنجش پر ملزمان ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہوکر موٹر سائیکلوں پر آئے ، راستہ روک کر اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ طالب علم کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا ملک کاظم حسین نے صندل فرید، وقار اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ واقعے کے اصل حقائق اور ذمہ داران کا تعین تفتیش مکمل ہونے پر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments