مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، شیخ راشد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی، معاشی، معاشرتی اور انتظامی مسائل کا شکار ہے ، جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکمران اقتدار کی سیاست میں مصروف ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، بدامنی، کرپشن اور توانائی کے بحران نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے ۔ غریب اور متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے ، جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے مناسب مواقع میسر نہیں۔ تعلیم یافتہ افراد بھی بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments